وزیر داخلہ اعجاز شاہ

بھارتی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

شیخوپورہ(عکس آن لائن) وزیرداخلہ بریگیڈئیر(ر)اعجازشاہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کوسلامتی کونسل کی قرارد ادوں پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے،بھارت چاہے لاکھ ہتھکنڈے استعمال کرلے اس کو بلاخر کشمیریوں کو حق خود اردیت دینا ہوگا، بھارت ایک ہندو انتہا پسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے،

مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مثالی جذبے کامظاہرہ کررہے ہیں جس پر پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جذبے اور تلوار کی جنگ میں جیت ہمیشہ جذبے کی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں سابق رکن اسمبلی حاجی منور حسین منج کے بیٹے عدنان منور منج کی دعوت ولیمہ کہ موقع پرمیڈیا اور زرائع ابلاغ کہ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پچھلی سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اور ہزاروں خواتین کی عصمت دری کے ساتھ ساتھ بھارت آج تک لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، بھارت ایک ہندو انتہا پسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے حالیہ شہریت بل بھارت کی ہندو انتہا پسند فاشسٹ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اعجازشاہ نے کہاکہ قابلِ مذمت شہریت بل سے بھارت کے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندو انتہا پسند پالیسیوں کے باعث دنیا مودی کو ہٹلر کے نام سے جاننے لگی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج اور آزاد کشمیرکے غیور عوام ایل اوسی پربھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیںبین الاقوامی برادری بھارت کی انتہا پسند پالیسیوںکا فوری نوٹس لے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کوسلامتی کونسل کی قرارد ادوں پر عمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور پاکستان اس وقت تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا جب کہ ان کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں