ورات کوہلی

بھارتی کپتان ورات کوہلی نے ٹیسٹ میچ4روزکاکرنے کی تجویزکی مخالفت کردی

ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی نے ٹیسٹ میچ4روزکاکرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو پانچ دن سے کم کر کے چار دن کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں۔

ٹیسٹ میچ کو پانچ روز کے بجائے چار روز کرنے کی تجویز رواں ماہ اس وقت زیر غور آنے کی امید ہے جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل سنہ 2023 سے آگے کے ٹیسٹ کیلنڈر پر تبادلہ خیال کرے گا۔مگر 31سالہ کوہلی، جو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ بلے باز بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ اس کے پس پردہ نیت شاید درست نہ ہو۔ کیونکہ اس کے بعد آپ تین روزہ ٹیسٹ کی بات کریں گے۔اس کا خاتمہ کہاں ہو گا؟ اس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کے غائب ہونے کی بات کریں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کی محتاط انداز میں حمایت اس لیے کرتا ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں پر کھیل کا بوجھ کم ہو گا۔آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انڈیا نمبر ون ٹیم ہے جس نے گذشتہ چھ ٹیسٹ سیریز میں سے پانچ سیریز جیتی ہیں جبکہ ایک ڈرا ہوئی ہے۔

جب کوہلی سے چار روزہ ٹیسٹ کی بابت ان کی رائے معلوم کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنا کھیل کے اس خالص ترین فارمیٹ کے ساتھ کوئی منصفانہ عمل ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر کرکٹ کا آغاز کیسے ہوا، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ بین الاقوامی سطح پر آپ کا سب سے بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں