عاطف اسلم

بھارتی فلم کے گانے سے اپنا نام ہٹنے کا افسوس نہیں،گلوکارعاطف اسلم

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ بھارتی فلم کے گانے سے میرا نام ہٹا دیاگیا لیکن مجھے اس بات کا کوئی افسوس نہیں کیونکہ لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ عاطف اسلم کی آواز ہے۔

کوک سٹوڈیو کے سیٹ پر برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو کے دورعاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے 17سال تک مسلسل محنت کی ہے اور اللہ نے مجھے بہت نوازاہے ،میرا پہلا گانا پاکستان میں ریلیز ہوا جسے بہت کامیابی ملی اور پھر یہی گانا بھارت میں بھی ہٹ ہوا ۔

نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیوی کو میرا میوزک کوئی خاص پسند نہیں، ایک بیٹا ہے اور ہم 4 بھائی ہیں لیکن ہماری کوئی بہین نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میری بڑی خواہش ہے کہ خدا مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں