اسلام آباد (عکس آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی طیارہ گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کہ ہم اس سے بہتر دفاعی صلاحیت رکھتے ہیں، دوران کشیدگی بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کو امن کا علمبردار ہونے کا پیغام دیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا یہ دن تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس دن ہماری بہادر فوج نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر کے تاریخ رقم کی، آئندہ بھی ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے، ہماری فوج دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کے عوام بھی بہادر فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا آج بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم اور تشدد کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی اہمیت ثابت کر دی