بھارتی صدر

بھارتی صدر نے متنازع شہریت بل پر دستخط کردیئے

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی صدر نے متعصب ، متنازع شہریت کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع شہریت بل پر بھارتی صدر نے دستخط کردیئے ہیں،تاہم اس بل کے خلاف بھارت بھرمیں مظاہرے جاری ہیں، آسام میں پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے، جب کہ گوہاٹی میں فوج تعینات ہے اور کرفیو نافذ کرکے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔بھارت میں احتجاج کے پیش نظر جاپانی وزیراعظم بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی بھارت کادورہ منسوخ کرچکے ہیں۔

امریکہ نے بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کےلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے بل میں مسلم مہاجرین کو تحفظ نہیں دیا گیا ہے، اس سے آئینی مساوات کو نقصان پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں