بھارتی سپریم کورٹ

بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ زرعی اصلاحات پر عملدرآمد رکوا دیا

نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے زراعت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرانے کے مقصد سے منظور کردہ قوانین پر عملدرآمد رکو رکوا دیا ہے۔ عدالت نے سراپا احتجاج کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک آزاد کمیٹی کے قیام کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک روز قبل عدالت عظمی کی ایک سماعت میں کسانوں کی جانب سے دائر کردہ پٹیشنز سنی گئی تھیں۔ عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ قوانین کو متعلقہ افراد کے ساتھ صلاح مشورے کے بغیر منظور کیا گیا اور اختلافات کے حل کے لیے حکومت اور کسانوں کے مابین مذاکرات بھی کسی سمت نہیں بڑھ رہے۔ نئی دہلی حکومت کی جانب سے اصلاحات منظور کیے جانے کے رد عمل میں گزشتہ پینتالیس روز سے کسان احتجاج کر رہے ہیں اور انہوں نے دارالحکومت جانے والی کئی سڑکیں بند کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں