مودی

بھارتی سورما 7سے 10دن میں پاکستانی فوج کوشکست دے سکتے ہیں، مودی کی ہرزہ رسائی و خوش فہمی

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج 7سے10دن میں پاک فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیکس کی بدولت جموں کشمیر اور دیگر علاقوں میں امن قائم ہوا،

پاکستان جموں کشمیر میں بھارت کےخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج سات سے 10 دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہم نے سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ایئر سٹرائیکس سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی امن قائم ہوا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہائیوں سے(مقبوضہ)جموں و کشمیر میں بھارت کیخلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس سے ہمارے سینکڑوں لوگ اور سیکیورٹی اہلکار ہوئے۔مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی فوج نے متعدد بار اپنی حکومت سے بارڈر پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی اجازت مانگی، لیکن نہیں دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑ رہی ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آزادی کے بعد سے ہی مسئلہ برقرار ہے، کچھ خاندانوں اور سیاسی جماعتوں نے خطے میں اس مسئلے کو زندہ رکھا، جس کے نتیجے میں وہاں دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں