بھارتی کسانوں

بھارتی حکومت کی کسانوں کو مزید مذاکرات کی پیشکش

نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارتی کسانوں نے متنازعہ زرعی قانون میں ترامیم کی تازہ حکومتی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ زراعت کے وزیر نریندرا سنگھ تومار نے صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں کے تحفظات دور کرنے کی خاطر حکومت زرعی اصلاحاتی قانون میں تبدیلی پر رضا مند ہے تاہم بالخصوص ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کا کہنا تھا کہ اس قانون کو مکمل طور پر واپس لیا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ اس قانون سے غریب کسانوں کا استحصال ممکن ہو جائے گا۔ ان کسانوں نے گزشتہ دو ہفتوں سے دارالحکومت نئی دہلی کو جانے والے شاہراہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ بھارت میں ساٹھ فیصد آبادی کا روزگار زراعت سے جڑا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں