عائشہ خان

بھارتی اداکارہ عائشہ خان پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہاں

لاہور (عکس آن لائن) بھارتی ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے پاکستان ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ عائشہ خان ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اقرا عزیز کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ مجھے بہت پسند ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اقرا عزیز کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقرا بہت پیاری ہیں اور اگر مجھے ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کروں گی۔

عائشہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا مواد بہت اچھا ہے، ان کے ڈرامے اتنے اپنے ملک میں نہیں دیکھے جاتے جتنے بھارت میں دیکھے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں