مودی حکومت

بھارت،مسلمان مخالف قانون پرمودی حکومت کو نوٹس جاری

نئی دہلی(عکس آن لائن) بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان مخالف قانون پر حکومت کی امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مودی حکومت کو نوٹس جاری کردیااورمودی حکومت کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔بھارتی سپریم کورٹ میں وزیراعظم نریندرمودی کو شرمندگی کا سامناکرنا پڑا،

مسلمان مخالف شہریت کے قانون پر حکومت کی جانب سے امتناع کی درخواست مسترد کردی گئی۔عدالت نے بی جے پی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا، 22جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔بھارتی عدالت میں قانون کے خلاف 60 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوسری جانب بھارت میں مسلمان مخالف قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، پولیس مظاہرین پر طاقت کا استعمال کررہی ہے،دہلی میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں