شفقت محمود

بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے،دل سے چاہتے ہیں تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں’ شفقت محمود

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شفقت محمود نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں،مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے،کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انہیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں