کرکٹر ندا ڈار

بولنگ میں پرفارمنس سے خوش ہوں،آنے والے میچز میں بھی ہماری بولنگ اچھی رہے گی، نداڈار

برسبین (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کی کرکٹر ندا ڈار نے کہا ہے کہ بولنگ میں پرفارمنس سے خوش ہوں،مجھے امید ہے آنے والے میچز میں بھی ہماری بولنگ اچھی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلن بارڈر فلیڈ آسٹریلیا میں گورنر جنرل الیون کے خلاف میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ یونٹ کے طور پر ابھی ہمیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل اس طرح کے میچ کی بہت ضرورت تھی۔ نداڈار نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہماری آسٹریلیا میں سیریز بڑی مدد گار ثابت ہو گی،سیریز میں ہمیں چیلنج ملے گا اور ہم سیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں