بورے والا

بورے والا:رجسٹری محرر کی مبینہ کرپشن کے خلاف شہریوں اور وکلاءکا صبر جواب دے گیا،مکوں،گھونسوں اور لاتوں سے تشدد

بورے والا(نمائندہ عکس آن لائن)رجسٹری محرر کی مبینہ کرپشن کے خلاف شہریوں اور وکلاءکا صبر جواب دے گیا،رجسٹری محرر پر مکوں،گھونسوں اور لاتوں سے تشدد، دفتر سے باہر لا کر بھی غصہ نکالتے رہے،واقعہ کے بعد رجسٹری محرر دفتر کو تالہ لگا کر روپوش ہو گیا،بار کے صدر نے بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا،

تفصیلات کے مطابق رجسٹری برانچ بورے والا میں اپنی جائیدادوں کی رجسٹریوں کیلئے کئی کئی روز دھکے کھانے والے مقامی شہریوں اور وکلاءکا رجسٹری محرر کی مبینہ کرپشن کے خلاف اچانک صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور شہریوں نے وکلاءکے ساتھ ملکر رجسٹری محرر نعمان گجر کو پہلے اسکے دفتر میں لاتوں،مکوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کا غصہ کم نہ ہوا تو اسے دفتر سے باہر لا کر لان میں اس پر اپنا خوب غصہ نکالتے رہے

اس واقعہ کے بعد رجسٹری محرر اپنے دفتر کو تالہ لگا کر روپوش ہو گیا وکلاءاور شہریوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ رجسٹری محرر شہریوں کی رجسٹریوں کو رشوت نہ ملنے پر تاخیر کا شکار کرتا تھا اور دفتر کا سرکاری رجسٹر شام کو اپنے گھر لے جاتا تھا جو شخص رشوت دے دیتا تھا اسکی رجسٹری آفس ٹائم کے بعد بھی کر دی جاتی تھی آج بھی ایک رجسٹری کی 5 لاکھ روپے رشوت طلب کی جس پر ہمارا صبر جواب دے گیا بعدازاں صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف ہم کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے اور نہ ہی ایسے اہلکاروں کا ساتھ دیں گے بلکہ ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ادھر رجسٹری محرر نعمان گجر نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کوئی کاروائی نہیں کروائیں گے بلکہ اس حوالہ سے اپنا لائحہ عمل بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں