بورے والا

بورے والا،مختلف دیہات کو جانے والی رابطہ سڑک تباہی سے دوچار،جگہ جگہ کھڈے بن گئے

بورے والا(نمائندہ عکس آں لائن)مختلف دیہات کو جانے والی رابطہ سڑک تباہی سے دوچار،جگہ جگہ کھڈے اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گاڑیاں بھی کھٹارا بن گئیں،کئی سالوں سے سڑک کی بدتر حالت کے باوجود تاحال اسکی مرمت نہ ہو سکی،

علاقہ مکینوں کی طرف سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے چیچہ وطنی روڈ پر واقع چک نمبر 100 (ای بی) سے مختلف دیہات کو جانے والی رابطہ سڑک گذشتہ کئی سالوں سے بدترین صورتحال سے دوچار ہو چکی ہے سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ناصرف آئے روز حادثات رونماءہو رہے ہیں بلکہ یہاں سے گزرنے والی چھوٹی بڑی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں مٹی اور دھول اڑنے سے بھی گزرنا محال ہو چکا ہے

عرصہ کئی سال سے سڑک کی اس بدترین صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑک سے منسلک دیہات کے علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں اس صورتحال میں علاقہ مکینوں شیر زمان خان،راشد محمود،تابش خان،عمران مقصود،محمد عرفان،چوہدری واجد مقصود(نمبردار)،شاہ رخ خان ایڈووکیٹ،خالد محمود،محمد نوید،غلام مصطفےٰ ڈوگر اور دیگر افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی وہاڑی سے سڑک کی فوری مرمت کروا کے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں