سہانہ خان

بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تواسے کچرے میں پھینک دوں گی سہانا

ممبئی (عکس آن لائن)سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی اداکارہ سہانا خان نے کہا ہے کہ اگر انکے بوائے فرینڈ نے انہیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو وہ بھی انہیں کچرے میں پھینک دیں گی۔

سہانہ خان فلم دی آرچیز سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں جو رواں برس دسمبر میں نیٹ فلکس پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ آرچیز کومکس پر مبنی اس فلم میں سہانا خان ویرونیکا لوج کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سہانا خان نے فلم کے اپنے کردار اور حقیقی زندگی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا۔

سہانا خان سے سوال کیا گیا کہ اگر ویرونیکا کا بوائے فرینڈ اسے دھوکا دینے کی کوشش کرے گا تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ویرونیکا کے پیچھے بھی بہت لڑکے لگے ہیں وہ انہیں آن لائن پیغامات بھیجنا شروع کردے گی۔ یہی سوال جب ان سے ان کی حقیقی زندگی سے متعلق کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بہت مختلف قسم کی لڑکی ہوں، اپنے ساتھ دھوکا کرنے والے کو میں کچرے کے ڈبے میں ڈال دوں گی،

کیونکہ میں ایک خاتون والے مرد کو ہی پسند کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں