نیویارک /ڈھاکہ (عکس آن لائن)بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے بتایا کہ کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر، ہیلتھ سینٹرز اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے مراکز جل کر تباہ ہوگئے۔آگ بجھانے اور اس کے پھیلاو کو روکنے کی کوششوں میں فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنان نے حصہ لیا، پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کیمپ میں مقیم لوگوں نے آگ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا تاہم حکام کی جانب سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف
- پشاور ہائیکورٹ،علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیلات فراہمی کیس پر تحریری فیصلہ جاری
- پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ
- وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے، انوار الحق کاکڑ
- جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ