بل گیٹس

بل گیٹس کورونا کی ویکسین کیلئے اربوں ڈالر دینے کو تیار

لندن(عکس آن لائن)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی تلاش میں ہیں جس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کرنے پر تیار ہیں اور یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے دنیا دوبارہ نارمل ہوسکتی ہے۔

بل گیٹس کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ پہلے سے ہی سینٹرل فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) سے ویکسین کی تیز تر تحقیق کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سی ڈی سی اور این آئی ایچ حکام سے بھی بات چیت جاری ہے کہ کورونا وائرس ویکسین بنانے کے لیے کیسے مل کر کام کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مائیکرو سافٹ کے بانی 20 ملین ڈالرز بھی امریکا اور برطانیہ کو دے چکے ہیں جس کا مقصد کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج میں تجویز کی جانے والی ادویات کا مطالعہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں