وزیر اعظم

بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہماری حکومت بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

پیر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی و قائم مقام صدرمسلم لیگ ن بلوچستان جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی جس میں جمال شاہ کاکڑ نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور ملک کو واپس ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا. اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کے گزشتہ سالوں میں نظر انداز کئے گئے علاقوں بالخصوص بلوچستان کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات کو خوش آئند قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا بلوچستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہماری حکومت بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں