اسلام آباد(نمائندہ عکس ) سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری کردیے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ ہم نے سارے سندھ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے ، سندھ حکومت کی ترامیم آئین اور سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف ہیں ، سندھ ہائیکورٹ نے ترامیم کو درست قرار نہیں دیا لیکن غیر قانونی بھی قرار نہیں دیا، سپریم کورٹ حکم امتناع دے کر کیس ہائیکورٹ بھجوا دے۔سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر فریقین ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ