فواد چوہدری

بلدیاتی الیکشن پرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے : فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے عدالتی حکم کو جوتے کی نوک پر رکھنے کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی برائلز پارٹی نے پہلے پریس کانفرنس میں ہی عدالتوں کو دھمکی دی اگر عدالتوں کے آئینی احکامات کی حیثیت نہ رہی تو پھر انارکی ہی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں