حافظ نعیم الرحمان

بلدیاتی الیکشن میں فوج اور رینجرز کو تعینات کیاجائے،حافظ نعیم الرحمن

کراچی(نمائندہ عکس)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں فوج اور رینجرز کو تعینات کیاجائے ۔جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے 23 اکتوبر کو انتخابات کا واضح اعلان کرتے ہوئے سندھ حکومت کے اعتراضات مسترد کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ ہم رینجرز کی تعیناتی کو خوش آئند سمجھتے ہیں لیکن شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے عملہ بھی پنجاب سے بلایا جائے کیونکہ سندھ حکومت نے اس وقت سرکاری عملے کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو الیکشن دو حصوں میں کروانے کے لئے خط لکھا ہے تاہم اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کو چاہے کہ ابہام ختم کرنے کیلئے خط کو مسترد کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سندھ حکومت کے خلاف توہین کا ایکشن لینا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحت سعید غنی آئے روز جماعت اسلامی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرا کو جماعت اسلامی فوبیا ہوگیا ہے ۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی والوں پر گٹر میں بوریاں ڈالنے کا الزام سعید غنی نے لگایا ہے جبکہ ہمارے ٹیکسوں کے پیسے سے ہی سعید غنی اپنے حلقے میں ادھورا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی والوں کا ساتھ کوئی نہیں دیتا ہے اور پولیس میں جعلی بھرتیوں پر آواز اٹھانے پر آپ طیش میں آجاتے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں