تر جمان پنجاب حکومت

بلاو ل کے چھوٹے منہ سے بڑی با تیں اچھی نہیں لگتیں’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ بلاو ل کے چھوٹے منہ سے بڑی با تیں اچھی نہیں لگتیں،مر یم صفدر اور بلاو ل زیرو سے ہیرو بننے کے چکر میں صبح شام وزیراعظم عمرا ن خان پر تنقید کر تے ہیں، پی ٹی آئی نے سند ھ سے پیپلز پارٹی اور پنجاب سے (ن) لیگ کی سیا ست ختم کردی ہے ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بلاول زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے کرونا ریلیف پیکج پر تنقید”ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کے مترادف ہے۔ بلاول زرداری ہر ہفتے صرف حکومت پر تنقید کرنے کیلئے خود ساختہ گوشہ نشینی سے باہر تشریف لاتے ہیں اور تنقید کر کے واپس گوشہ نشین ہو جاتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی اعلی پرفارمنس سے حسد کرتے ہوئے بے منطق اور بے ڈھنگے بیان دے رہے ہیں جبکہ ہمیشہ کی طرح کوروناریلیف کارروائیوں کے سلسلے میں بھی سندھ حکومت کی لازوال کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیںاور کچھ آنا باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں