بلاول مریم ملاقات

بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہاکہ اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے،ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں