منظور وسان

بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے امکانات ہیں، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کے چانسز ہیں۔

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ملک میں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، بانی پی ٹی آئی فی الحال اس الیکشن میں مائنس ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ لگتا نہیںکہ ان حالات میں کوئی ایک پارٹی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔منظور وسانے کہا کہ ملک میں اب جو بھی حکومت بنے گی وہ اتحادی بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں