رانا ثناءاللہ خاں

بلاول بھٹو کو ہدف تنقید نہیں بناسکتا ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی حکومت ہے،رانا ثناءاللہ خاں

فیصل آباد (آئی این پی )صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی ملک میں بدترین اقتصادی بحرا نوں کا شکار ہے مہنگا ئی عروج پر ہے معیشت میں اصل مسئلہ مہنگا ئی ہے 3سالوں میں مہنگا ئی کی سطح60فیصد بڑھی پیلپز پارٹی لچک کا مظاہرہ کرکے پی ڈی ایم اے میں شامل ہو سکتی ہے

نواز شریف شہباز شریف اور مر یم نواز ایک پیج پر ہیں نواز شریف شہباز شریف کو سپورٹ کر یں گے بلاول بھٹو کو ہدف تنقید نہیں بناسکتا ہمارا ہدف پیپلز پارٹی نہیں پی ٹی آئی حکومت ہےمیڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت شرائط پرآئی ایم ایف سے معاہد ے کر کے ایٹمی پاور پاکستان کی خوداری داو? پر لگایا بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4اعشاریہ 29 اور بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 54 فیصد رہی، جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد ر رہی انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تار یخ کے بدترین اقتصادی بحرانوں سے گزر رہا ہے

سلیکٹڈ حکومت نے 3سالوں میں اپنا کو ئی اقتصادی ایجنڈا نہیں دیا حقیقت میں گز شتہ 3سالوں میں مہنگا60فیصد بڑ ھی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹونواز شریف کو علاج کے لیے ملک سے با ہر بھیجنے کے حامی تھے جیل میں ملاقات کے لیے بھی گئے تھے اب کہہ رہے ہیں رایونڈ کے وزیراعظم کو ریلف دیکر با ہر بھیجا موجودہ حکومت کے خلاف تحریک میں شامل کسی بھی سیا سی جماعت کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چا ہیے پیپلز پارٹی لچک کا مظا ہرہ کر ئے تو پی ڈی ایم اے میں شا مل ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا بیا نیہ ایک ہی ہے ووٹ کو عزت دو کے بیا نیے سے پیچھے نہیں ہٹیں ہٹیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں