بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا جعلی اکاونٹس کیس میں آج کو نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جعلی اکاونٹس کیس پر بلاول بھٹو زارداری کوآج نیب راولپنڈی کی عدالت میں طلب کیا گیا تھا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو جعلی اکاونٹس کیس سے متعلق بلاول بھٹو زردرای کے جوابات موصول ہوگئے ہیں۔نیب راولپنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو جے وی اوپل کیس میں تفتیش کے لیے سوالنامہ بھی بھیجا گیا تھا ۔بلاول بھٹو سے تفتیش کے لیے نیب کی طرف سے سوالنامے کا جواب وکیل کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے جس میں وکیل کی جانب سے مقف میں کہا گیا ہے کہ جے وی اوپل کا معاملہ 2 نجی کمپنیوں کا معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں