کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آٹھ فروری کو ملک میں سرپرائز دے گی، وفاق میں حکومت بنائیں گے بجلی، گیس کی قیمتیں کم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی،
مزدور کارڈ، کسان کارڈ دیں گے، دل کے امراض، کینسر، گردوں، جگر کا علاج مفت کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ دوکانوں کے سیلز مین، گھروں کے ملازمین، رکشہ ڈرائیور سمیت مزدور طبقے کو لیبر کارڈ دیے جائیں گے، تین سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر سسٹم سے فری بجلی دیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دیں گے، مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، بلاول بھٹو وزیر اعظم بن کر ملک کا تشخص بحال کرائیں گے۔