بلاول بھٹو زر داری

بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدار ت اجلاس ،اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر گفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی، شیری رحمان، نیربخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے شرکت کی ،مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور اور 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں