بلاول بھٹو زر داری

بلاول بھٹو زر داری کی جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بربریت اور جنونیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بربریت اور جنونیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ لڑائی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے جیتی جاسکتی ہے، جسے حکمرانوں نے سردخانے کی نذر کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں