اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں
سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے،
کہ قوم دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر اپنی فورسز کے ساتھ ہے، شہداء کا خون رنگ لائے گا۔
ا یک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے حملے میں ایک کیپٹن اور جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف سینہ سپر اپنی فورسز کے ساتھ ہے، شہداء کا خون رنگ لائے گا۔
انہوںنے کہاکہ ملک سے دہشتگردی و انتہاپسندی کا مکمل خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔