اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہلو میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف یک آواز اور دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجا کھڑی ہے