بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا امیرجماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق اظہار تعزیت ، انکی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردری کا اظہار کیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردری کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماں جیسی ہستی کے انتقال سے زندگی میں پیدا ہونے والی کمی کبھی پوری نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ سچ ہے کہ ماں کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں