لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا
بحران ختم ہو سکتا ہے،فلم انڈسٹری کو حال ہی میں نئی چہروں کی کھیپ میسر آئی ہے جو اطمینان بخش ہے .
اورسب نے اپنے کیرئیر کا آغاز کامیابی سے کیا ہے۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ حالیہ برسوں
میں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے لیکن بغیر انڈسٹری کا بحران دور
کرنے کے لئے زیادہ تعداد میں اور بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی
آواز بلند کی ہے کہ اردو کے ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنائی جائیں تاکہ ایک توازن بر قرار رہے ۔
بہت سے لوگ پنجابی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ بار بار اس بارے میں پوچھتے بھی ہیں ۔