لاہور (عکس آن لائن) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک لاکھوں طلباء و طالبات کو بغیر امتحانات اگلی کلاسوں میں پرموٹ کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔
جس کے باعث پنجاب کے لاکھوں طلباء وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد پنجاب کے 41 لاکھ طلباء اور طالبات اس منصوبے سے مستفید ہونگے جبکہ طلباء اور طالبات کو بغیر امتحانات کے سابقہ سال کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلاس میں پرموٹ کیا جائے گا۔