منصوبے ختم

بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہونے پہ اظہارافسوس اور شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی بدترین نالائقی اور غفلت سے پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 683 ہوگئی ہے،

ڈینگی کے تدارک اور بچاو کے لئے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا گیا،حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے پنجاب کے عوام کی زندگی کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ، انہوں نے کہا پنجاب حکومت اتنی نالائق ہے کہ شہباز شریف کے ڈینگی کو قلع قمع کرنے والے نظام پہ عمل تک نہ کر سکی اور شہریوں کی جانوں کو خطرہ میں ڈالا جا رہا ہے ،پنجاب کے عوام شہبازشریف کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کا قلع قمع کیا،ڈینگی کے تدارک اور بچاو کے لئے شہبازشریف کے قائم کردہ نظام پر عمل ہوتا تو آج یہ نہ ہوتا،انہوں نے کہا اگر پنجاب میں ڈینگی پہ قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو دوسرے صوبے بھی اِس نالائقی سے متاثر ہوں گے،بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے،نالائق حکمران ڈینگی پر قابو پانے میں بھی شہبازشریف دور کے معیار پر پورا نہ اتر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں