بشری انصاری

بشری انصاری ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی(عکس آن لائن)اداکارہ بشری انصاری ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیلٹ فارمز پر معروف اداکارہ بشری انصاری کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بھارتی گانے پر اذان سمیع خان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نے بشری انصاری کو خوب آرے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے اداکارہ کے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی۔

صارفین میں سے ایک نے کہا کہ یہ وہی بشری انصاری ہیں جن کی بہن ابھی کچھ وقت پہلے کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔۔۔ بڑے حوصلے ہیں ان کے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ وہی ہیں جو دوسروں کا اسلام کا درس دیتی ہیں اور ان کی اپنی حرکات دیکھیں۔ جب کہ دوسرے نے کہا کہ لگتا ہے کہ انہیں جنت مرزا کی بددعا لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں