بشری انصاری

بشری انصاری نے محمد علی اور زیبا کے ہمراہ پرانی یاد تازہ کردی، تصویر شیئر

کراچی (عکس آن لائن) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ و میزبان بشری انصاری کی جانب سے پاکستان فلم انڈسٹری کے دو بڑے فنکاروں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔بشری انصاری نے انسٹاگرام پر لیجنڈ اداکار محمد علی اور زیبا کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، اس یاد گار تصویر میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین نایاب فنکار ایک ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

بشری انصاری نے یہ خوبصورت پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ خوبصورت لیجنڈز، محمد علی اور زیبا، کیا لوگ تھے، کیا زمانے تھے۔بشری انصاری کی اس پوسٹ کو اِن تینوں شخصیات کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور پاکستانی فلموں کے سنہری دور کی یاد تازہ کرنے پر انہیں سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں