عمران خان

بس چائے میں روٹی ڈال کر کھانے پر ایف آئی آر رہ گئی ہے، عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گیا ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب آج کیا ہونے جا رہا ہے ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ پتہ نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ روسٹرم پر آئینگے؟

عمران خان جواب میں مسکرا دئیے اور کہا کہ لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکے ہیں، ملک میں ایک چیز واضح ہو گئی ہے کہ طاقتور کیلئے الگ قانون اور دوسرے کیلئے الگ قانون ہے، میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گیا ہے اور وہ چاے میں روٹی ڈال کر کھانے کی ہے، جب مذاکرات کر رہے ہو تو بات چیت کیلئے دروازے کھلے رہتے ہیں ، بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھے گے، ہفتہ سے ملک بھر میں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں