عظمی بخاری

بزدار صاحب آپکی حکومت کے گارڈ فادر ترین صاحب پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہو گیا ہے آپ کا کیا بنے گا؟’ عظمیٰ بخاری

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار ،عمران خان کی طرح اب روز پرانا سکرپٹ خبرنامہ کی طرح پڑھنے آجاتے ہیں،بزدار صاحب آپ کی حکومت کے گارڈ فادر ترین صاحب پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہو گیا ہے آپ کا کیا بنے گا؟۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیال تھا یا تو آج آپ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کو بند کرکے ہونے والی شرمندگی پرعوام سے معافی مانگیں گے یا چند دن شکل نہیں دکھا پائیں گے،اب عوامی محاسبے کیلئے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کیلئے ظالم حکمرانوں نے زمین تنگ کر دی ہے ،

عمران خان نے عثمان بزدار کو نیا ٹرک دیا ہے میری طرح روز میڈیا پر شکل دکھائو چاہے جھوٹ ہی بولو،رمضان کی آمد سے قبل عام آدمی کے استعمال کی ہر چیزکی قیمتیں دوسوگنا بڑھ گئی ہیں،چینی اور گھی کی قیمتیں ایسے بڑھ رہی ہیںجیسے وفاق اور پنجاب میں کابینہ کا حجم بڑھ رہا ہے ،و زیر خزانہ تبدیل کرنے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی ،وزیراعظم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،جس ٹیم کا کپتان ہی نالائق ہو اس کی بہتر کارکردگی کی امیدیں لگانا بیوقوفی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں