لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوام دوستی پر مبنی لازوال بجٹ پیش کیا ہے ،2021-22 کے شاندار بجٹ سے اپوزیشن یکسر ناک آئوٹ ہو گئی ہے۔
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان ا پوزیشن کو اس وقت بجٹ پر دشنام طرازی، الزام تراشی اور تنقید کا کوئی موقع نہیں مل رہا۔یہ ایک ایسا ٹیکس فری بجٹ ہے جسے سابق وزیر خزانہ بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے۔ سیلز ٹیکس 17 سے 12 فیصد، امپورٹ ڈیوٹی میں کمی کر دی گئی ہے،بنکوں سے رقم نکلوانے اور ایئر ٹکٹنگ پر ودہولڈنگ ختم کر دیا گیا ہے۔ چھوٹی گاڑیاں، مقامی کاسمیٹکس، فٹ ویئر، اشیائے خور و نوش، موبائل اور کتابیں سستی ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو فصلوںاور مشینری کے لیے بلا سود قرضوں کے اعلان نے چھوٹے کاشتکاروں کے دل جیت لیے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا جبکہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکسعائد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کیں کمی، قوت خرید میں اضافہ اور عوامی فلاح و بہبود کے علاوہ کچھ نہیں،انشا اللہ بزدار حکومت بھی ایسا ہی عوام دوست اور خوشحالی کا بجٹ پیش کرے گی۔