برین ٹیومر

برین ٹیومر سے آگاہی کا عالمی دن8جون کو منایاجائیگا

ٹھٹھہ صادق آباد(عکس آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برین ٹیومر (دماغی رسولی) سے آگاہی کا عالمی دن8جون کو منایاجائے گا جس کا مقصد دماغی رسولی سے جنم لینے و الی پیچیدگیوں اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی اور اس سے متاثرہ مریضوںکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس حوالے سے ملک بھر میں سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت،نیورو سرجن اورمقررین برین ٹیومر کی علامات،علاج اور پرہیز کے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔ماہرین صحت کے مطابق جدید طرز زندگی اور جدید ٹیکنالوجی موبائل فونز اور کمپیوٹر کا استعمال برین ٹیومرکی شرح میں اضافے کا بڑا سبب ہے تاہم ایک خاص قسم کے وائرس اور غیر متوازن غذا بھی اس مرض کو پیدا کرنے کا سبب ہے،ماہرین صحتنے بتایا کہ برین ٹیومر کے مریض علاج کے بعد صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں