رنویر سنگھ

برہنہ فوٹو شوٹ کیس، ممبئی پولیس نے رنویر سنگھ کا بیان ریکارڈ کرلیا

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹوشوٹ کیس میں ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے برہنہ فوٹوشوٹ کیس میں ممبئی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے،

رنویر سنگھ صبح 7 بجے کے قریب چیمبر پولیس اسٹیشن پہنچے اور صبح 9بجے چلے گئے۔ اس حوالے سے ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو تفتیشی افسر اداکار کو دوبارہ طلب کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں