برکس ممالک

برکس ممالک کا تجارتی حجم دنیا کی مجموعی تجارت کا تقریباً 20 فیصد ہے،چین

بیجنگ (عکس آں لائن)چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے وانگ شو وین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 14 ویں برکس سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت، سبز اور پائیدار ترقی، سپلائی چین تعاون اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کے لیے حمایت کی منظوری دی گئی اور متعدداقتصادی اور تجارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چند روز قبل 14ویں برکس سربراہی کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی جس کےمثبت نتائج برآمد ہوئے۔.

وانگ شو وین نے کہا کہ برکس ممالک کا تجارتی حجم دنیا کی مجموعی تجارت کا تقریباً 20 فیصد ہے، لیکن ان کے درمیان تجارت ان کی کل غیر ملکی تجارت کا صرف 6 فیصد بنتی ہے جو نسبتاً کم ہے۔اس لئے برکس تعاون میں بڑی ترقی کی گنجائش موجود ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ لیڈروں کی اس میٹنگ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے، برکس ممالک تعاون کی رفتار کو مزید تیز کر دیں گے، اور برکس میکانزم کو عالمی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اکسیلریٹر بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں