ٹام واٹسن

برطانیہ کشمیر کے تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا، ٹام واٹسن

لندن(عکس آن لائن)برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔برطانوی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں خوفناک محاصرے کی شدید مذمت کی اور کشمیر یوں کو ا ن کا حق خوداردایت دینے پرزوردیا ۔

لیبرپارٹی کے نائب رہنما ٹام واٹسن نے کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ رکن پارلیمنٹ BYRNE نے دو طرفہ مسئلے کے حوالے سے بھارت کا موقف مستردکردیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت محاصرہ ختم کرے اور یہی وقت ہے کہ کشمیر کے تنازعے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے ۔ 40سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پہ پاکستان اور کشمیریوں کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پہ عمل درامد کرنے کا مشورہ دیا ہے ،برطانوی پارلیمنٹ میں ہونیوالی کشمیر کانفرنس میں 40سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ڈپٹی لیڈر آف دی ہاوس ٹام وٹسن کی قیادت میں شرکت کی ،اس موقع پہ برطانوی اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برطانیہ کشمیر کے تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریگا،برطانوی اراکین نے کہا کہ کشمیر جنوبی ایشیا میں نیوکلئیر فلیش پوائنٹ ہے اسلئے عالمی برادری کو اس کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئے،

کانفرنس کا انعقاد تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم نے کیا تھا، اس موقع پہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ، جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے نا ئب صدر الطاف احمد بٹ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،ممبر ان برطانوی پارلیمنٹ ٹام واٹسن،ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی،جوناتھن ودڈ،چیریل گیلن ،پاولا شریف،جان کرئیر،لیزا فوربس،سٹیو بیکر،روپا حق،ولیری ویز،ٹریسی بریبن، لز میکلین، عمران حسین،افضل خان،تنمنجیت سنگھ دیش،محمد یسین، ناز شاہ، شبانہ محمود،روسی ڈفیلڈ جان سپیلر موجود تھے ، ،صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے بھارت نے امن اور مذاکرات کے راستے بند کر رکھے ہیں مسلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسلہ نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابو حل طلب ہے کشمیریوں کو کو مسلہ کشمیر اصل فریق تسلیم کیا گیا ہے

بھارت نے جو حالات پیدا کر رکھے ہیں ان سنگین اور مشکل حالات میں عالمی برادری کو مداخلت کرنا ہوگی برطانیہ اس میں بڑا اہم کردار کر سکتا ہے پُرامن کوششیں ناکام ہوئیں تو پھر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے امکانات بڑتے جارہے ہیں اور کس بھی فوجی تصادم کے نتیجے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلہ کشمیر پُرامن اور دیر پا حل چاہتا ہے بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی مذاکرات سے فرار اور عالمی معائدوں سے انحراف کے نتیجے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی نریندر مودی کے عزائم انتہائی خطرناک ہیں برطانوی حکومت اس موقع پر سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہونے کی حیثیت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مداخلت کرنی ہوگی خطے کام مسلہ کشمیر سے وابسطہ ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے جان و مال اور عزتیں پامال ہو رہی ہیں مسلسل کرفیو کے نتیجے میں ان کی روز مرہ کی زندگی مفلوج ہوچکی ہے،

کنونیر آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے بار بار دنیا کی توجہ مبذول کرائی جارہی ہے کہ بھارت رکاوٹ ہے عالمی برادری نے اگر اس موقع پر اپنا کوئی مثبت کردار ادا نہ کیا مسلہ بھارت اور پاکستان پر چھوڑ دیا تو اس کے نتائج بڑے خطرناک ہونگے اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد دنیا میں امن قائم رکھنا تھا مظلوم اور محکوم قوموں کو انصاف مہیا کرنا اور ان کے ساتھ کیے کے وعدوں پر عمل درآمد کرنا ہے کشمیر ستر سال سے عالمی وعدوں کا انتظار کر رہے ہیں۔اطاف احمد بٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیر کاز کیلئے جتنا کام تارکین وطن کشمیری اور پاکستانی کررہے ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی، ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بھائیوں اور مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں و کاوشیں آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے میں مدد دینگی۔ کانفرنس سے افتتاعی خطاب تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کیا تمام مہمانوں اور ممبران پارلیمنٹ کو خوش آمدید کہا۔

تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، خواتین آسیہ حسین ،راجہ سکندر خان، شائستہ صفی نے بھی خطاب کیاکانفرنس کی نظامت کے فرائض ممبر آف پارلیمنٹ جیس فلپ نے انجام دیے

اپنا تبصرہ بھیجیں