سگریٹ پینے

برطانیہ میں کرونا کے خوف سے تین لاکھ افراد نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

لندن (عکس آن لائن )برطانیہ میں ہونے والے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ئوکے بحران کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تین لاکھ سے زیادہ افراد نے سگریٹ نوشی ترک کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ سروے یو گووادارے کی جانب سے کیا گیا۔

اس کے نتائج کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں متوقع اثرات کے خوف سے واقعتا 3 لاکھ سے زیادہ افراد نے سگریٹ نوشی کو خیرباد کہا، ان کے علاوہ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد نے گھر میں قرنطینہ کے دوران اپنی سگریٹ نوشی کی خواہش کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی ،جب کہ 24 لاکھ افراد نے عملی طور پر سگریٹ نوشی کو کم کر دیا۔ سروے میں شامل افراد میں سے 27% کا کہنا تھا کہ وہ اب سگریٹ نوشی چھوڑنے کے حوالے سے زیادہ قائل ہو چکے ہیں۔

سابقہ سگریٹ نوش افراد میں ایک چوتھائی نے باور کرایا کہ ان کے سگریٹ نوشی دوربارہ شروع کرنے کے مواقع اب کم ہو گئے ۔ اس کے مقابل صرف 4% افراد نے کہا کہ گوشہ تنہائی اختیار کرنے سے ان کی سگریٹ نوشی کی عادت میں اضافہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں