معذرت

برطانوی وزیراعظم نے ماضی میں برقعہ سے متعلق اپنے ریمارکس پر معذرت کرلی

لندن (عکس آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماضی میں اسلام کے حوالے سے تبصرہ کرنے پر کہا ہے کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بورس جانسن کی اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی ایک رپورٹ میں بورس جانسن نے اس حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔اس رپورٹ سے متعلق برطانوی وزیراعظم کا انٹرویو کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کے حوالے سے کئی مثالیں پیش کی گئیں۔

انھوں نے 2018 میں خواتین کے برقعہ پہننے کے حوالے سے ایک کالم میں لکھا کہ وہ برقعہ پہن کر لیٹر باکس لگتی ہیں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے انہوں نے نے جو کہا اس سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے یا نہیں۔ تاہم لوگ توقع کرتے ہیں کہ میں جس مقام پر ہوں وہاں ہر چیز ٹھیک ہو، اگر کسی کو برا لگا ہے کہ تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں