برطانوی شہزادہ

برطانوی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز ہوں گی، تدفین سے پہلے دوپہر تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

لندن(عکس آن لائن)ملکہ الزبتھ کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ہفتے کے روز سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی، تدفین سے پہلے دوپہر تین بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ملکہ برطانیہ نے شوہر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی۔

شہزادہ چارلس کہتے ہیں کہ وہ اپنے عزیزترین پاپا کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔کورونا وائرس گائیڈ لائن کے سبب جنازے میں 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوسکے گی، پوتے شہزادہ ہیری بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں