احسن اقبال

برطانوی حکومت نواز شریف اور ان سے وابستہ دیگر افراد کی حفاظت یقینی بنائے، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈاکٹر عدنان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف فیملی کی رہائش گاہوں اور مجھ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماوں پر حملوں کا ماضی دیکھتے ہوئے سمجھ سکتے ہیں کہ ڈاکٹر عدنان کو نشانہ بنانے والے کون ہوسکتے ہیں ،

برطانوی حکومت نواز شریف اور ان سے وابستہ دیگر افراد کی حفاظت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے لندن میں شریف خاندان کی رہائش گاہوں پر ہونے والے حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی،سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد، حملے اور ذاتیات تک جانا افسوسناک اور فاشسٹ سوچ کی عکاس ہے،ڈاکٹر عدنان پرحملے کا مطلب یہ ہے کہ نواز شریف ے علاج میں خلل ڈالا جائے،دعا ہے کہ ڈاکٹر عدنان جلد صحت یاب ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں