شعیب محمد

برسبین ٹیسٹ میں ہی پاکستان ٹیم کی تیاریوں کا پول کھل گیا تھا۔شعیب محمد

کراچی(عکس آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد بھی آسٹریلیا میں پاکستان کی ناقص کاکردگی پر پھٹ پڑے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کہتے ہیں کہ برسبین ٹیسٹ میں ہی پاکستان ٹیم کی تیاریوں کا پول کھل گیا تھا۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں صرف خامیاں ہی دیکھنے کو ملیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی باونسی وکٹوں کو سیریز کے آخر تک سمجھ نہ سکے۔شعیب محمد نے کہا کہ مصباح ایک اچھا کھلاڑی اور کپتان ضرور تھا لیکن بہترین کوچ ثابت نہ ہوسکا۔کوچنگ کیلئے مثبت سوچ رکھا ضروری ہے جسکا مصباح کو تجربہ نہیں ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹاس جیت کر غلط فیصلے میرے سامنے بھی کیے جاچکے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں نئے بولرز کو شامل کرنا بڑی غلطی رہی۔ پاکستانی کیمپ میں باؤلرز نے ہمارے بلے بازوں کو پریشان کیا۔کیمپ پرفارمنس سے خوش ہوکر ہمارے سیلکٹر غلطی کربیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں