بینگن ، بھنڈی

برسات کے دوران بینگن ، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتا

فیصل (عکس آن لائن) ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ موسم برسات کے دوران بینگن ، بھنڈی کے پودوں پر ہڈابیٹل ،

سبز تیلے اور جوؤں کا حملہ ہو سکتاہے جبکہ اسی طرح ان ایام میں گھیا کدو، چپن کدو ، حلوہ کدو ، کھیرے ، گھیاتوری پر

لال بھونڈی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے لہٰذا مذکورہ کیڑوں کے حملہ کی صورت میں فوری مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے کیاجائے.

تاکہ سبزیوں کو مالی نقصان سے بچایاجاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی پنیری کی کاشت فوری شروع کر نے کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام روما ، نگینہ اور پاکٹ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں تا،

کہ انہیں صحت مند اور زیادہ سے زیادہ بہتر پیداوار مل سکے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی فصل کو 8 سے 10 دن کے

وقفہ سے پانی دینا چاہیے البتہ کمزور زمین کی صورت میں یہ عرصہ آبپاشی 4 سے 5دن بھی کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں